ویمنز ورلڈٹی20 آسٹریلیا لگاتار چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا

کینگروز نے روایتی حریف انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے میں 5رنز سے شکست دی۔


Sports Desk March 31, 2016
کینگروز نے روایتی حریف انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے میں 5رنز سے شکست دی۔ فوٹو: کرک انفو

آسٹریلیا لگاتار چوتھی مرتبہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے فائنل میں پہنچ گیا، کینگروز نے روایتی حریف انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے میں 5رنز سے شکست دی۔

حریف کی دعوت پر فاتح ٹیم نے 6 وکٹ پر 132 کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا، کپتان میک لیننگ 55 رنز بنانے میں کامیاب رہیں۔ الیسا ہیلی نے25 رنزبنائے، نٹالی اسکوائر نے22 رنز دیکر2 وکٹیں اپنے نام کیں، انگلش ٹیم جوابی اننگز میں مقررہ اوورز میں7 وکٹ پر127رنز تک محدود رہی، ٹیمی بیومونٹ 32،کپتان ایڈورڈ شارلوٹ 31 اور سارہ ٹیلر21 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، میگن شوٹ نے 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

اب تک منعقدہ پانچ ایڈیشن کا پہلا فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوا تھا، جس میں انگلینڈ نے 2009 میں ٹرافی اپنے نام کی تھی، اس کے بعد سے آسٹریلیا نے تینوں مرتبہ فائنل کھیلتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزاز پایا، حالیہ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، کیریبیئن سائیڈ پہلی متبہ فائنل فور میں شریک ہوئی ہے۔

مقبول خبریں