ویسٹ انڈین کرکٹرزکو ’عقل سے عاری‘ قرار دینے پرنکولس کی معذرت

میرا مقصد کیریبیئن کھلاڑیوں کو بے وقوف قرار دینا نہیں تھا، نکولس


Sports Desk April 05, 2016
میرا مقصد کیریبیئن کھلاڑیوں کو بے وقوف قرار دینا نہیں تھا، نکولس:فوٹو : فائل

لاہور: انگلینڈ کے سابق کرکٹر مارک نکولس نے ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو 'عقل سے عاری' قرار دینے پر ڈیرن سیمی سے معذرت کرلی۔

نکولس نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے آغاز سے قبل اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کیریبیئن کرکٹرزکو عقل سے عاری قرار دیتے ہوئے ایونٹ میں ان کی کامیابی کا امکان بہت کم قرار دیا تھا، اس پر سیمی نے اپنی ناراضی کا برملا اظہار کیا۔ نکولس نے کہاکہ میرا مقصد کیریبیئن کھلاڑیوں کو بے وقوف قرار دینا نہیں تھا، پھر بھی میں اپنے الفاظ پر سیمی اور ان کے کھلاڑیوں سے معافی مانگتا ہوں۔

مقبول خبریں