انضمام ایک توپ اور پی سی بی اس سے چڑیا مارنے جا رہا ہے راشد لطیف

اتنے طویل قامت والے ہیرو کی اتنی ضرورت نہیں جتنی کوچنگ یا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، راشد لطیف


Sports Reporter April 17, 2016
اتنے طویل قامت والے ہیرو کی اتنی ضرورت نہیں جتنی کوچنگ یا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، راشد لطیف۔ فوٹو: فائل

راشد لطیف نے انضمام الحق کے تقرر کو توپ سے چڑیا مارنے کے مترادف قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ سابق کپتان ایک توپ ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے چڑیا مارنے جارہا ہے،6 ماہ بعد انھیں بھی وقار یونس اور معین خان کی طرح ایک ناکام کردار بنا کر پیش کردیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین بورڈ شہریار خان نے ہارون رشید کو چیئرمین سلیکشن کمیٹی اور شاہد آفریدی کو کپتان بنایا لیکن ان کے دونوں فیصلے بری ناکام ہوگئے، اب انضمام کو چیف سلیکٹر بنانے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، میرے خیال میں سلیکشن میں اتنے طویل قامت والے ہیرو کی اتنی ضرورت نہیں جتنی کوچنگ یا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے۔ انضمام کو بطور ایڈوائزر آنا چاہیے جو چیئرمین (نئے) اور چاروں پلرز کو مشورے دیں، ان میں کوچنگ ڈپارٹمنٹ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی، ڈومیسٹک کرکٹ اور سلیکشن کمیٹی شامل ہیں۔

مقبول خبریں