بنگلہ دیشی بورڈ ڈائریکٹر نے حکام کے خلاف غصہ فیس بک پر نکال دیا

ہم اپنے میچز کی ویڈیو بنانا چاہتے تھے لیکن ہمیں روک دیاگیا، تنزیل چوہدری


Sports Desk April 30, 2016
ہم اپنے میچز کی ویڈیو بنانا چاہتے تھے لیکن ہمیں روک دیاگیا، تنزیل چوہدری۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر تنزیل چوہدری نے حکام کے خلاف فیس بک پر غصہ نکال دیا، انھوں نے ڈھاکا پریمیئر لیگ میں ویڈیو کیمرے استعمال نہ کیے جانے کی ہدایت پر بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

تنزیل نے امپائرز ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ میموکی کاپی شیئرکرتے ہوئے بورڈ پر تنقید کی، انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کلبز کی ٹریننگ کے پیش نظر اینالسٹ کا تقرر کیا تھا، ہم اپنے میچز کی ویڈیو بنانا چاہتے تھے لیکن ہمیں روک دیاگیا، یہاں اقربا پروری بھی عروج پر ہے۔ یاد رہے کہ تنزیل مقامی بینک کی ٹیم کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔

مقبول خبریں