افغانستان پر پاکستانی سرحدی علاقے سے حملہ، 4 افراد ہلاک

ایکسپریس اردو  اتوار 22 جولائی 2012
افگان حکام کا کہنا ہے کہ حملے نورستان کے قریب رہائش پذیر فیملیز سے جگہ خالی کرانے کیلیے کیے گئے ہیں فوٹو:اے ایف پی

افگان حکام کا کہنا ہے کہ حملے نورستان کے قریب رہائش پذیر فیملیز سے جگہ خالی کرانے کیلیے کیے گئے ہیں فوٹو:اے ایف پی

کنار: افغانستان میں پاکستان کے سرحدی علاقے سے سیکڑوں کی تعداد میں روکٹ اور شیلز فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے میں بارڈر کے ساتھ واقع ڈنگام ڈسٹرکٹ کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ پڑوسی ملک کی حکومت نے تاحال پاکستان کو واقعے کا ذمے دار نہیں ٹھہرایا ہے۔
کنار کے صوبائی پولیس چیف جنرل ایواز محمد ناظری نے کہا کہ یہ حملے نورستان کے قریب رہائش پذیر فیملیز سے جگہ خالی کرانے کیلیے کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل 25 جون کو افغانستان سے طالبان نے پٹرولنگ پر مامور پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ان کے افغانستان کے دورے میں سرحد پار سے ہونیوالے حملوں کو ایجنڈے میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔