کراچی کے علاقے لیاری میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان ہلاک ترجمان رینجرز

ہلاک ملزمان کا تعلق گینگ وار سے ہے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک June 30, 2016
ہلاک ملزمان کا تعلق گینگ وار سے ہے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، ترجمان رینجرز، فوٹو؛ فائل

GILGIT: لیاری میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے جن کا تعلق گینگ وار سے تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاری تغلق لین میں گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس پر علاقے میں موجود ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کردی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا جس میں رینجرز کی جوابی کارروائی میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کا تعلق گینگ وار سے تھا جو جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں