وکٹوں کی تیز ترین سنچری یاسر شاہ کو 120 سالہ ریکارڈ توڑنے کا موقع میسر

وکٹوں کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑنے کے لئے یاسر شاہ کو مزید 19 وکٹیں درکار ہیں۔


Sports Desk July 17, 2016
وکٹوں کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑنے کے لئے یاسر شاہ کو مزید 19 وکٹیں درکار ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین سنچری کا 120 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کا موقع میسر آگیا، انھوں نے لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں لیکر اپنے شکاروں کی مجموعی تعداد 82 کرلی جبکہ یہ ان کے کیریئر کا 13واں ٹیسٹ ہے۔

اگر یاسر شاہ نے اسی پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ وکٹوں کی تیزترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں، جس کیلیے انھیں اب مزید 19 وکٹیں درکار ہیں اورانگلینڈ سے سیریزچار میچزپرمشتمل ہے، 2014 میں آسٹریلیا کیخلاف دبئی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنیو الے 30 سالہ یاسر اب تک کیریئر کی مجموعی 24 اننگز میں پانچ بار 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں، سابق انگلش رائٹ آرم میڈیم پیسر جورج لومین نے غیرمعمولی پرفارمنس دیتے ہوئے 10.75 کی اوسط سے 112 وکٹیں اپنے 16 ویں ٹیسٹ میں مکمل کی تھیں، انھوں نے 1886 سے 1896تک ملک کی نمائندگی کی تھی۔

 

مقبول خبریں