پاکستان سے ٹی20میچز بھارت کا سہواگ کو سائیڈ لائن کرنے پر غور

ون ڈے میچزمیں سچن ٹنڈولکر اور ظہیر خان کی واپسی متوقع ہے ، مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔


Sports Desk December 23, 2012
سہواگ اپنی خراب فارم کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے دستبردار ہوگئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان کے خلاف سیریز کیلیے بھارتی اسکواڈز کا اعلان اتوار کو ہوگا، ٹوئنٹی 20 میں وریندرسہواگ کو سائیڈ لائن کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ون ڈے میچزمیں سچن ٹنڈولکر اور ظہیر خان کی واپسی متوقع ہے ، مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس سندیپ پاٹل کی زیرسربراہی اتوار کو ہورہا ہے، اس میں پاکستان کے خلاف منگل سے شروع ہونے والی مختصر سیریز کیلیے اسکواڈز کا انتخاب کیا جائے گا، انگلینڈ کے خلاف ہفتے کو ختم ہونے والی دوٹوئنٹی 20 میچز کے 15 رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، سہواگ انگلش ٹیم سے مختصر میچز کی سیریز سے دستبردار ہوگئے تھے۔

5

اس لیے انھیں پاکستان سے ٹی 20 میچز میں بھی سائیڈ لائن کیے جانے کا امکان ہے، بھارتی سلیکٹرز ابھی سے ورلڈ کپ 2014 کیلیے کھلاڑیوں کو گروم کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا میں یہ اطلاعات گردش کررہی ہیں کہ ٹنڈولکر نے پاکستان سے تین ون ڈے کیلیے اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے، انھوں نے آخری مرتبہ ایک روزہ میچز ایشیا کپ کے دوران کھیلے تھے جس میں سنچریوں کی سنچری مکمل کی تھی۔ انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں وہ اچھا پرفارم نہیں کرپائے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ فروری میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پیش نظر ایک روزہ کرکٹ کھیل کر فارم میں واپسی کے خواہاں ہیں، اسی طرح ظہیر خان نے بھی سلیکٹرز کو اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا، وہ بھی چوتھے ٹیسٹ سے ڈراپ ہونے کے بعد انگلینڈ کیخلاف ٹوئنٹی 20 سے دستبردار ہوگئے تھے، اس وقت وہ ممبئی کی جانب سے رنجی ٹرافی میچ کھیلنے میں مصروف ہیں، ون ڈے اسکواڈ میں سہواگ کو بھی شامل کیے جانے کا امکان روشن ہے۔

مقبول خبریں