لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے 3 کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں

رکشہ ڈرائیور کی بیوی بچوں کو سوتا چھوڑ کر سلنڈر والا ہیٹر چلا کر کام پر چلی گئی تھی


Numaindgan Express January 19, 2017
2 سالہ طیبہ، 3 سالہ عیشا اور 8 سالہ صبا دم توڑ گئے، نومولود حمزہ کی حالت نازک۔ فوٹو:فائل

QUETTA: لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے 3 کمسن بہنیں جاں بحق جبکہ نومولود بھائی زخمی ہوگیا۔

لاہور میں بدھ کے روز مصری شاہ کے علاقے میں رکشہ ڈرائیور جاوید کی بیوی بچوں کو سوتا چھوڑ کر سلنڈر والا ہیٹر شدید سردی کے باعث چلا کر لوگوں کے گھروں میں کام کرنے چلی گئی۔ جس کے کچھ دیر بعد کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کے بعد8 سالہ صبا،2 سالہ طیبہ، 3 سالہ عیشا اور نومولود علی حمزہ کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں بہنوں کی موت کی تصدیق کردی جبکہ علی حمزہ کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں