ترکی: جمہوری حکومت کے خلاف سازش کے الزام میں سابق فوجی سربراہ گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 4 جنوری 2013
 جنرل حقی پر الزام ہے کہ انہوں نے 1997میں وزیر اعظم  نجم الدین اربکان سے سازش کے تحت استعفیٰ لیا تھا. فوٹو: رائٹرز

جنرل حقی پر الزام ہے کہ انہوں نے 1997میں وزیر اعظم نجم الدین اربکان سے سازش کے تحت استعفیٰ لیا تھا. فوٹو: رائٹرز

انقرہ: ترکی میں 15 سال پہلے جمہوری حکومت کے خلاف سازش کے الزام میں سابق فوجی سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

جنرل اسماعیل حقی کو استنبول میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں انقرہ منتقل کر دیا گیا، جنرل حقی پر الزام ہے کہ انہوں نے 1997میں وزیراعظم نجم الدین اربکان سے سازش کے تحت استعفیٰ لیا تھا، جنرل حقی نے ان الزامات سے انکار کیا ہے لیکن ان کے ایک ماتحت جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے جنرل حقی کے کہنے پر حکومت کے خلاف کارروائیاں کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔