لاہور میں شوہر نے نوبیاہتا دُلہن کے قتل کا اعتراف کرلیا

پسند کی شادی نہ کرنے پر رنج تھا جس پر بیوی کو تکیہ منہ پر رکھ کے قتل کیا، ملزم کا اعتراف جرم


ویب ڈیسک March 17, 2017
پسند کی شادی نہ کرنے پر رنج تھا جس پر بیوی کو تکیہ منہ پر رکھ کے قتل کیا، ملزم کا اعتراف جرمم، فوٹو؛ ایکسپریس

سمن آباد میں نوبیاہتا دُلہن کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا جس میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد كے رہائشی عمر تنویر کی شادی کے تین روز بعد اس کی بیوی 20 سالہ حرا یعقوب کمرے میں مردہ پائی گئی تھی جس کے بعد مقتولہ کے والد نے اپنے داماد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا اور پولیس نے اسے حراست میں لے لیا تھا۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کے شوہر ملزم عمر تنویر نے دوران تفتیش بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حرا یعقوب سے شادی پر خوش نہیں تھا کیونکہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا اور ایسا نہ ہونے پر اسے رنج تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس نے بیوی کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا تھا۔

مقبول خبریں