ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ویب ڈیسک  اتوار 11 جون 2017
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، دن 11 بجے کراچی کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جس میں وقت کے ساتھ مزید اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بنوں، کوہاٹ، سرگودھا، ڈی آئی خان، ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پنجاب میں بارش اورآندھی کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق

آج دوپہر3 بجے سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 47،  دادومیں 45،  شہید بے نظیر آباد اور سکھر میں 43،  موہن جوداڑومیں 42،  لاڑکانہ اور لسبیلہ میں 41، ڈی آئی جی خان، کوٹ ادو، کراچی اور کوئٹہ میں 36،  ملتان میں 35،  بہاولپور اور چترال میں 33، سیدو شریف میں 32،  اسکردو میں 26،  دیراور کاکول میں 29، مری اور کالام میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔