پی آئی اے طیارے میں منشیات رکھنے والے ملزم گرفتار

ڈی جی اے این ایف کاوزیرداخلہ کوفون،ملزمان رعایت کے مستحق نہیں،وزیرداخلہ چوہدری نثار


Numaindgan Express June 15, 2017
ڈی جی اے این ایف کاوزیرداخلہ کوفون،ملزمان رعایت کے مستحق نہیں،وزیرداخلہ چوہدری نثار۔ فوٹو : فائل

پی آئی اے کے مسافرطیارے سے منشیات کی برآمدگی پر اے این ایف نے چندملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی جی اے این ایف میجرجنرل مسرت نواز ملک نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کوفون پر پیش رفت سے آگاہ کیا، چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی اے این ایف سے کہا کہ واقعے میں ملوث افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں، تحقیقات جلداز جلد مکمل کرکے ملوث عناصرکو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

یاد رہے کہ اس معاملے پر پولیس گروپ کے سینئر آفیسر حسین اصغرکی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جس نے نہ صرف بے نظیرایئرپورٹ پر پی آئی اے انجینئرنگ، گراؤنڈ، کیٹرنگ، سیکیورٹی اداروں کے عملے سے تفتیش کی بلکہ کراچی میں ہینگرز کا بھی دورہ کیا۔

ایکسپریس نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز کے ترجمان سے گرفتارملزمان کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی، ترجمان نے چیک کرکے بتانے کا وعدہ کیا تاہم بعدازاں رابطہ نہیں کیا۔

مقبول خبریں