بغداد میں پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، 30 افراد ہلاک، 70 زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 3 فروری 2013
حملہ آوروں نے خود کو اسلحہ، دستی بم اور خودکش واسکٹ سے لیس  کیا تھا اور ان پولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ناتھا محمد۔ فوٹو: رائٹرز

حملہ آوروں نے خود کو اسلحہ، دستی بم اور خودکش واسکٹ سے لیس کیا تھا اور ان پولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ناتھا محمد۔ فوٹو: رائٹرز

بغداد: عراق کے شمالی شہر کرکوک میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کرکوک شہر میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ  کیا جس کے بعد ایک خود کش حملہ آور نے خود کو کار بم دھماکے سے اڑا دیا، عینی شاہدین کے مطابق دھماکے میں استعمال کی گئی کار کو پولیس موبائل کی طرح  کا رنگ کیا ہوا تھا جب کہ حملہ آور پولیس کی یونیفارم میں ملبوس  تھے.

کرکوک کی ہنگامی خدمات کے سیکشن کے سربراہ ناتھا محمد  کے مطابق حملہ آوروں نے خود کو اسلحہ، دستی بم اور خودکش واسکٹ سے لیس  کیا تھا اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن ان کے مقصد کو ناکام بنا دیا گیا، دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم کسی گروپ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ کرکوک میں مختلف نسلیں آباد ہیں اور یہ شہر عراقی حکومت اور کرد کے درمیان زمین اور تیل کے حقوق کی وجہ سے کشدگی کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔