سوشل میڈیا کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا چیئرمین پی ٹی اے

آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل بھی ہو گیا تو موبائل استعمال نہیں ہو سکے گا، چیئرمین پی ٹی اے


Numainda Express July 28, 2017
انٹرنیٹ صارفین کی تعداد سوا 4 کروڑ ہو گئی، خنجر اب تک 820 کلو میٹر فائبر آپٹک بچھا رہے ہیں، انسٹا فون پر22 ارب واجبات ہیں۔ فوٹو : فائل

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں سوشل میڈیا کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 14 کروڑ، براڈبینڈ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 4 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوزکرگئی اورسی پیک کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک بچھائی جا رہی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اس وقت 5سب میرین کیبلز استعمال ہو رہی ہیں، موبائل براڈ بینڈ کے باعث ملک میں پہلا برانچ لیس بینک سم قائم ہو گیا اور اس وقت سالانہ 74 ہزار ٹیرا بائیٹ ڈیٹا استعمال ہو رہا ہے جبکہ موبائل فونز کی چوریاں کم کرنے کیلیے نیا سسٹم لایا جا رہا ہے جس کے بعد چوری شدہ موبائل فون کا اگر آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل ہو بھی گیا تو وہ استعمال نہیں ہو سکے گا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اوبر اور کریم ٹیکسی سروس کی کامیابی موبائل براڈ بینڈ کی مرہون منت ہے۔ عام ٹیکسی ڈرائیورزکوبھی اس سروس میں شمولیت کا موقع دیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ بندہو جانیوالی ٹیلی کام کمپنی انسٹا فون کے ذمے 22 ارب روپے واجب الادا ہیں بعدازاں چیئرمین پی ٹی اے کی درخواست پر پی اے سی نے پی ٹی اے کے 1990 سے زیر التوا آڈٹ اعتراضات ذیلی کمیٹی کے سپرد کردیے۔

ایک سوال پر چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ایک دن میں بند کروا دیا تھا، جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو صارفین خود بہتر طریقے سے جلد بند کروا سکتے ہیں۔

پی اے سی کو بتایا گیا کہ ٹیلی کام سیکٹر سے گزشتہ مالی سال کے دوران 160 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا اور سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں انفارمیشن ایکسچینج سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں