سندھ میں نیب قوانین کا اطلاق ختم، نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اگست 2017
نئے قانون کے اطلاق پر  نیب سندھ کے محکموں میں کرپشن کی تحقیقات نہیں کرسکے گا، وزیرقانون سندھ ۔ فوٹو؛ فائل

نئے قانون کے اطلاق پر نیب سندھ کے محکموں میں کرپشن کی تحقیقات نہیں کرسکے گا، وزیرقانون سندھ ۔ فوٹو؛ فائل

کراچی: محکمہ قانون سندھ نے صوبے میں احتساب آرڈیننس 1999 کا اطلاق ختم کرنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ بھر میں احتساب آرڈیننس 1999 کا اطلاق ختم کردیا گیا ہے جب کہ محکمہ قانون کی جانب سے آرڈیننس ختم کرنے سے متعلق باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ اسمبلی سے منظور کردہ نیب آرڈیننس منسوخی کا بل غیر آئینی قرار

وزیرقانون سندھ ضیاالنجار کے کہنا ہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر نے سندھ اسمبلی سے منظور شدہ بل پر دوسری مرتبہ دستخط نہیں کئے تاہم اسمبلی نے نئے ایکٹ کی چھپائی کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ نئے قانون کے تحت نیب صوبے کے ماتحت اداروں میں کارروائی کے استحقاق نہیں رکھے گا اور نیب کے تحت کی جانے والی کارروائیاں، تحقیقات اور تفتیش سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہوجائیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ اسمبلی میں نیب آرڈیننس منسوخی کا بل 2017 منظور

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔