کابل حملے سے متعلق وزیراعظم کے بیان کی خبر درست نہیں ترجمان

وزیراعظم ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ پاکستان پر حملے باہر سے ہوتے رہے ہیں، ترجمان وزیر اعظم


ویب ڈیسک September 18, 2017
وزیراعظم سے منسوب کابل حملے سے متعلق خبر کی تردید،فوٹو:فائل

SYDNEY: ترجمان وزیراعظم نے کہا ہے کہ کابل حملے میں پاکستانی کے ملوث ہونے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر درست نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان وزیراعظم نے تردیدی بیان میں کہا ہے کہ پرنٹ میڈیا میں کابل حملے میں کسی پاکستانی کے ملوث ہونے سے متعلق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان غلط چھاپہ گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے کسی صحافی کو کوئی بیان نہیں دیا اور اخبارات میں چھپنے والی خبر درست نہیں ہے، مذکورہ خبر میں وزیراعظم سے منسوب بیان کسی صورت قابل قبول نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہمیشہ کہتے رہے ہیں پاکستان پر ہونے والے حملے سرحد پار سے ہوتے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں:شاہد خاقان عباسی ایف 16 میں بیٹھ کرمشقوں کا جائزہ لینے والے پہلے وزیراعظم

واضح رہے کہ بعض اخبارات میں وزیراعظم سے متعلق یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ رواں سال مئی میں کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں پاکستانی ملوث تھا۔

مقبول خبریں