کے پی کے حکومت نے ایم ڈی خیبر بینک کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے لیا

صوبائی حکومت نے ایم ڈی شمس القیوم کی برطرفی کا جوشوکاز نوٹس جاری کیا ہے وہ واپس لیتے ہیں، عبدالطیف خان


Numainda Express September 30, 2017
صوبائی حکومت نے ایم ڈی شمس القیوم کی برطرفی کا جوشوکاز نوٹس جاری کیا ہے وہ واپس لیتے ہیں، عبدالطیف خان۔ فوٹو: نیٹ

TEHRAN: پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی طرف سے بنک آف خیبر کے ایم ڈی شمس القیوم کی برطرفی کاشوکاز نوٹس واپس لینے پر رٹ نمٹا دی۔

گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے جب منیجنگ ڈائریکٹر بنک آف خیبر شمس القیوم کی رٹ کی سماعت کی تو اس موقع پرایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عبدالطیف خان نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے ایم ڈی شمس القیوم کی برطرفی کا جوشوکاز نوٹس جاری کیا ہے وہ واپس لیتے ہیں اور ان کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد نئے ایم ڈی کی تعیناتی کریں گے جس کیلیے پہلے سے مختلف اخبارات میں اشتہارات شائع ہوچکے ہیں، عدالت نے اس پر درخواست گزار شمس القیوم کی رٹ نمٹادی۔

واضح رہے کہ ایم ڈی شمس القیوم نے صوبائی حکومت کے برطرفی شوکاز نوٹس کو پشاورہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھااورموقف اختیار کیا تھا کہ انھوں نے اپنی مدت ملازمت ابھی پوری نہیں کی اور انھیں برطرف کیا جارہا ہے، دوسری طرف انھوں نے اپنی درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا کہ برطرف کرنے کے بجائے بہترین خدمات پرانہیں مزید توسیع دی جائے۔

مقبول خبریں