- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
بالی ووڈ ماہرہ کا اب بھی منتظر، بھارتی صحافی کا اداکارہ کے نام کھلا خط
ممبئی: نامور بھارتی صحافی اور فلمی تجزیہ نگار سبھاش کے جھا نے ماہرہ خان کے نام کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اب بھی ماہرہ کا منتظر ہے۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی اور اداکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف پاکستان کے ساتھ بھارتی میڈیا بھی کرتا ہے جب کہ بھارت میں بہت سے لوگ اب بھی ان کے بالی ووڈ میں منتظر ہیں جن میں ایک بھارتی صحافی اور فلمی تجزیہ نگار سبھاش کے جھا ہیں جنہوں نے ماہرہ کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں میں انہوں نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی اور ماہرہ خان کے برطانوی میڈیا کودئیے گئے انٹرویوکو زیرموضوع بنایاہے۔
سبھاش کے جھانے خط میں لکھا وہ آج بھی اس دن کے منتظر ہیں جب بھارت میں ایک بار پھر پاکستانی ٹیلنٹ کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ فلم ’’ورنہ ‘‘میں زیادتی جیسے موضوع پر آواز اٹھانے کیلئے سبہاش نے ماہرہ اورپاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی تعریف کی اس کے علاوہ انہوں نے فلم’’خدا کیلئے‘‘جیسی بہترین فلم بنانے کیلئے بھی شعیب منصور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان کا اہم ترین ایوارڈ بیٹے کے نام
سبھاش جھا نے مزید کہا ماہرہ خان اپنی پہلی بالی ووڈ فلم’’رئیس‘‘کی ریلیز کے وقت بھارت میں موجود نہیں تھیں اور یہ بہت افسوسناک بات تھی، جب میں نے فون پر اس بارے میں ان سے بات کی انہوں نے مجھ سے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ کتنی دکھی ہیں۔ پاکستان میں کوئی اور ایسا اداکار نہیں ہے جسے یہ موقع ملا ہو لیکن یہ موقع مجھے ملا۔ تاہم اس وقت مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے میں نے میراتھون میں حصہ لیا ہو اور جیت کے قریب پہنچ کر پیچھے رہ گئی ہوں۔
سبھاش جھا کا ماہرہ خان کا بی بی سی کو دئیے جانے والے انٹرویو کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے وہ انٹرویو دیکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بالی ووڈ ان کی پہلی ترجیح نہیں ہے۔ ماہرہ کو بالی ووڈ کی ضرورت ہے، اور ماہرہ کی بھارتی انٹرٹنمنٹ انڈسٹری میں شمولیت کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ابھی یہ وقت صحیح نہیں ہے۔ ایک بار ماہرہ نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ ایک وقت میں ایک فلم کرنا پسند کرتی ہیں، ان کی پہلی ترجیح ان کا بیٹاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔