ارجن اور ملائکہ اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھیں گے، بھارتی میڈیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 اکتوبر 2018
 ارجن اور ملائکہ کی عمر میں12 سال کا فرق ہے فوٹوفائل

ارجن اور ملائکہ کی عمر میں12 سال کا فرق ہے فوٹوفائل

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اورملائکہ اروڑا اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا اپنے رشتے کو بہت جلد شادی کانام دینے والے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ارجن اور ملائکہ اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ارجن اور ملائکہ کی عمر میں 12 سال کا فرق ہے تاہم اب بالی ووڈ میں عمر کے فرق کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی جس کی مثال پریانکاچوپڑا اور نک جونز ہیں جن کی عمروں کے درمیان 10 سال کا فرق ہے۔

واضح رہے کہ ملائکہ اور ارجن نے کبھی بھی اپنے رشتے سے متعلق میڈیا پر بات نہیں کی تاہم دونوں اکثر ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آتے ہیں۔ جب کہ میڈیا میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملائکہ اور ارباز خان کی طلاق کے پیچھے بھی ارجن کپور ہی تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔