- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
اللہ کی نا فرمانی کی جس کی مجھے سزا ملی، رابی پیرزادہ
کراچی: نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ رابی پیرزادہ کا پہلا ویڈیو پیغام سامنے آگیا جس میں انہوں ںے کہا ہے کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ کہنا غلط ہے کیوں کہ میرا جسم اللہ کی مرضی ہے، میں نے اللہ کی نا فرمانی کی جس کی مجھے سزا ملی۔
ویڈیو پیغام میں گلوکارہ نے کہا ہے کہ میں اتنے دن کی خاموشی میں اپنی بات کا جواب ڈھونڈ رہی تھی، جو کچھ میں نے بنایا وہ تنہائی میں بنایا اور یہ میرے اور اللہ کے درمیان کی بات ہے، میں اللہ کی مجرم ہوں کیوں کہ اللہ دلوں کے حال جانتا ہے اور میرے آنسوؤں کو سمجھتا ہے۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ جب میرا ڈیٹا لیک ہوا تو پوری دنیا میں وائرل ہوگیا، اس دوران بہت سے لوگ اشتہارات، فلمیں، پروگرام اور کنسرٹ کے لیے میرے پاس کام لے کر آنا شروع ہو گئے، اس دوران بہت ساری خواتین نے یقین دہانی کرائی کہ وہ میری حمایت کریں گی اور احتجاج کریں گی تاکہ کوئی مجھے کچھ کہہ نہ سکے اور مجھ پر انگلی نہ اُٹھا سکے۔
اداکارہ نے کہا کہ جو یہ کہتے ہیں کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ دراصل یہ غلط ہے کیوں کہ میرا جسم اللہ کی مرضی ہے، میں نے اللہ پاک کی نا فرمانی کی ہے خواہ وہ تنہائی میں ہی کیوں نہ کی ہو، اللہ نے مجھے اس کی سزا دے دی، لیکن بہت سے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے یہ سب کچھ سستی شہرت کے لیے کیا، کچھ نے کہا کہ نریندر مودی کے خلاف بولنے کی سزا ملی اور کچھ نے کہا کہ آرمی اور عمران خان کے خلاف بولنے پر میرے ساتھ ایسا ہوا۔
یہ پڑھیں: رابی پیرزادہ نے اپنی نئی زندگی کا آغازکردیا
رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میری جگہ کوئی اور ہوتا تو وہ بیرون ملک پناہ لے لیتا اور بڑے آرام سے اپنی زندگی شروع کرلیتا لیکن سچ تو یہ ہے کہ میں آپ لوگوں سے بھاگ سکتی ہوں لیکن اللہ پاک سے کیسے بھاگ سکتی ہوں؟ حتیٰ کہ کچھ لوگوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ رابی نے خود کشی کرلی، تب مجھے احساس ہوا کہ جب کسی لڑکی کی کوئی بات سامنے آجائے تو آپ لوگ خود سے اسے گناہوں میں گھسیٹتے ہیں۔
گلوکارہ نے کہا کہ جن لوگوں نے میری ویڈیو پھیلائیں اُن کو سائبر کرائم اور ایف آئی اے والے پکڑ رہے ہیں اور دو ملزم پکڑے بھی گئے ہیں اُن لوگوں کو اس دنیا میں سزا تو ملے گی اور وہ لوگ اللہ کے نزدیک بھی بڑے گناہ گار ہیں۔
یہ پڑھیں: نازیبا وڈیوز پر رابی پیرزادہ کے انتہائی قریبی شخص پر ہی انگلیاں اٹھنے لگیں
رابی پیرزادہ کا اپنی زندگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں آج کے بعد اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کے لیے وقف کرتی ہوں، اب میں جو بھی بات کروں گی وہ اللہ پاک اور رسول اکرم ﷺ کے احکامات کے مطابق کروں گی، اگر پڑھوں گی تو اپنے رب کی حمد و ثناء، اپنے پیارے نبی ﷺ کی نعت یا صوفیانہ کرام کے لیے کلام کیوں کہ آج کے بعد میری زندگی کا مقصد عاقبت ہے اپنی غلطی پر میں معافی مانگتی ہوں اور اُمید کرتی ہوں کہ مجھے سب معاف کر دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔