لوگوں کے سوالوں سے تنگ آکر یاسر حسین سے شادی کی، اقراعزیز

ویب ڈیسک  اتوار 16 اگست 2020
لوگوں کے سوالات سے بچنے کے لیے میں نے یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنا مناسب سمجھا ، اقرا عزیز فوٹوفائل

لوگوں کے سوالات سے بچنے کے لیے میں نے یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنا مناسب سمجھا ، اقرا عزیز فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ اقرا عزیز نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے لوگوں کے سوالات سے تنگ آکر یاسر حسین سے جلدی شادی کی۔

اداکارہ اقرا عزیز عفت عمر کے آن لائن شو میں شریک ہوئیں جہاں عفت نے ان سے ان کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ شادی کی اتنی جلدی کیا تھی تمہیں؟ جس پر اقرا عزیز نے کہا مجھے دراصل ان سوالوں سے اعتراض تھا جو لوگ مجھے اور یاسر کو دیکھ کر پوچھتے تھے کہ کیا آپ دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں؟ کیا آپ ایک ساتھ ہیں یا نہیں وغیرہ۔

اقرا عزیز نے کہا میں ان تمام سوالات سے چھٹکارا چاہتی تھی لہذا میں نے سوچا اس سے بہتر ہےکہ آپ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش کریں آپ شادی کرلیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں۔

اقرا عزیز نے مزید کہا کہ انہوں نے لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کہ آپ دونوں ساتھ ہیں یا نہیں؟ آپ شادی کب کریں گے؟ کیا آپ دونوں ملاقاتیں کرتے ہیں ایک اسلامی ملک میں آپ ملاقاتیں کیسے کرسکتے ہیں وغیرہ۔ لہذا ان سوالات میں الجھنے کے بجائے میں نے یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنا مناسب سمجھا تاکہ گھروالوں کی دعاؤں کے ساتھ سب ایک ساتھ خوشی سے رہیں۔

اقرا عزیز نے شادی کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ جب آپ کسی کے ساتھ پوری زندگی رہنا چاہتے ہیں اور آپ نے فیصلہ کرلیا کہ اسی شخص کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی ہے تو بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ شادی کرلیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔