کنگنا رناوت نے رواں سال شادی کی خواہش ظاہرکردی

ویب ڈیسک  منگل 14 فروری 2017
اداکارہ کنگنا رناوت اداکار سیف علی خان اوراداکار شاہد کپور کے ہمراہ اپنی نئی آنے والی فلم رنگون میں جلوہ گر ہوں گی: فوٹو: فائل

اداکارہ کنگنا رناوت اداکار سیف علی خان اوراداکار شاہد کپور کے ہمراہ اپنی نئی آنے والی فلم رنگون میں جلوہ گر ہوں گی: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے رواں سال شادی کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں ایک خاص شخص موجود ہے جو میری اصل محبت ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت اپنے خیالات کا برملا اظہار کرنے بھی کبھی بھی نہیں ہچکچاتیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہریتھک روشن سے اپنے تعلقات کا برملا اعتراف کیا اور انہیں بے وقوف تک کہہ ڈالا، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھی انہوں نے محبت اور تعلقات سے متعلق کھل کر بات کی اور انکشاف کیا کہ ان کے تمام سابق دوست ایک بار پھران کی زندگی میں واپس آنا چاہتے ہیں اور یہ ایک ریکارڈ ہے جو شائد صرف ان ہی کے پاس ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں:  یوگا گرو کو ’’2 کروڑ‘‘ کا تحفہ 

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کا ایک اوررازفاش کرتے ہوئے بتایا کہ بے لوث اوربے غرض محبت کا وجود ہے اوروہ اپنی زندگی میں بھی ایک ایسے شخص سے اسی جذبے کے ساتھ منسلک بھی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اسی سال شادی کے بندھن میں بھی بندھ جائیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں:  2017 میں شادی کرلوں گی 

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت اداکار سیف علی خان اور اداکار شاہد کپور کے ہمراہ اپنی نئی آنے والی فلم ’’رنگون‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی جو 24 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔