کراچی میں بینک ڈکیتی ، ڈاکو57 لاکھ روپے لوٹ کرفرار

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جولائی 2017
 
ڈاکو بینک میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے: فوٹو: فائل

  ڈاکو بینک میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے: فوٹو: فائل

 کراچی: گلشنِ اقبال بلاک 2 میں ڈاکو نجی بینک سے 57 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 2 میں ڈاکوؤں نے پہلے نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ کو قابو کیا اورپھرعملے کو یرغمال بناکربینک میں موجود  57 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرفرارہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کرنے کے بعد سیکیورٹی گارڈز سمیت عملے سے پوچھ گچھ شروع کردی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کراچی میں ایک اور بینک ڈکیتی

پولیس کا کہنا ہے کہ 10 مسلح ملزمان بینک میں داخل ہوئے جنہوں نے واردات کی، ڈاکو بینک میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے جب کہ شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔