اظہرعلی نے ٹی 10میچز میں پلیئرز کی تعداد کم کرنے کی تجویز دیدی

میری رائے میں مختصرترین فارمیٹ میں 11پلیئرز زیادہ محسوس ہوتے ہیں، اظہر علی


Sports Reporter December 16, 2017
اتنے مختصر میچز کیلیے تو ایک ٹیم میں 6 یا 7 کھلاڑی بھی کافی ہونگے، ظہیر عباس۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI/ ISLAMABAD: اظہر علی نے ٹی 10میچز میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کی تجویز پیش کردی۔

اوپنر کا کہنا ہے کہ میں کوئی تنازع نہیں کھڑا کرنا چاہتا لیکن میری رائے میں مختصرترین فارمیٹ میں 11پلیئرز زیادہ محسوس ہوتے ہیں۔ اظہر علی نے کہاکہ ہاکی لیگز میں 9اے سائیڈ میچز کا تجربہ کامیاب رہا تاہم ٹی10میں بھی ایسا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک انٹرویو میں آئی سی سی کے سابق چیئرمین ظہیر عباس نے بھی کہا تھا کہ صرف 10اوورز میں ایک بولر کے حصے میں 2 اوورز آئیں گے، کرکٹ میں پہلے ہی کمائی بہت ہے،اب ایک آسان ترین راستہ ہاتھ آگیا، اتنے مختصر میچز کیلیے تو ایک ٹیم میں 6 یا 7 کھلاڑی بھی کافی ہونگے۔

مقبول خبریں