کرسٹیانو رونالڈو دورانِ میچ زخمی ڈاکٹر کے موبائل پر اپنا خون آلود چہرہ دیکھا

سوشل میڈیا پر شدید تمسخر سے قطع نظر رونالڈو کی چوٹ خاصی شدید تھی اور وہ کھیل جاری نہ رکھ سکے۔


Sports Desk January 23, 2018
سوشل میڈیا پر شدید تمسخر سے قطع نظر رونالڈو کی چوٹ خاصی شدید تھی اور وہ کھیل جاری نہ رکھ سکے۔ فوٹو: اسکرین گریب

اسپینش فٹبال لیگ میں میچ میں رئیل میڈرڈ کے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈ چہرے پر شدید چوٹ لگنے پر میدان بدر ہوگئے جب کہ اس سے قبل طبی امداد کیلیے گرائونڈ میں آنے والے ڈاکٹر کے موبائل فون پر انھوں نے اپنا خون آلود چہرہ دیکھا۔

ڈیپوٹیوولا کورونا سے میچ میں رئیل میڈرڈ کے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈ چہرے پر شدید چوٹ لگنے پر میدان بدر ہوگئے، اس سے قبل طبی امداد کیلیے گرائونڈ میں آنے والے ڈاکٹر کے موبائل فون پر انھوں نے اپنا خون آلود چہرہ دیکھا، جس کے بعد ان کی یہ فوٹیج سوشل میڈیا کی زینت بن گئی جب کہ کمنٹیٹرز اس موقع پر ہنسے اور کہا کہ انھوں نے 'اب سب کچھ دیکھ لیا ہے'رونالڈو نے افسردگی سے سر ہلایا۔

برطانوی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ 'رونالڈو نے اپنی ظاہری حالت کے ساتھ لگاؤ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا، یہ تبصرہ بھی کیا گیاکہ'رونالڈو کا اپنے آپ کو میدان میں ہی شیشے میں دیکھ کر گھورنا۔

سوشل میڈیا پر شدید تمسخر سے قطع نظر ان کی چوٹ خاصی شدید تھی اور وہ کھیل جاری نہ رکھ سکے، انھیں یہ چوٹ حریف پلیئر فیبیئن شار کا بوٹ سر پر لگنے سے پیش آئی تھی۔ان کی ٹیم نے یہ مقابلہ 7-1 کے بڑے مارجن سے جیتا جبکہ رونالڈو نے2گول بنائے۔

 

مقبول خبریں