شہباز شریف ن لیگ کو اسٹیبلشمنٹ کے قدموں میں بٹھانا چاہتے ہیں اعتزاز احسن

حکمراں جماعت کی صدارت اوپر اوپر سے طے ہوئی، دلوں کاملاپ نہیں ہوا، سینیٹر


ویب ڈیسک March 01, 2018
حکمراں جماعت کی صدارت اوپر اوپر سے طے ہوئی، دلوں کاملاپ نہیں ہوا، سینیٹر۔ فوٹو:فائل

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف (ن) لیگ کو اسٹیبلشمنٹ کے قدموں میں بٹھانا چاہتے ہیں۔

سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ شہباز شریف (ن) لیگ کو اسٹیبلشمنٹ کے قدموں میں بٹھانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے شہباز شریف کے صدرن لیگ بننے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت کی صدارت اوپر اوپر سے طے ہوئی، دلوں کاملاپ نہیں ہوا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ اپناموقف ثابت کرنے کیلیے تصاویر کا سہارا لیا گیا جس نے دونوں بھائیوں کی پالیسیوں میں فرق بھی آشکارکردیا جب کہ پارٹی صدارت کی منتقلی کے وقت نواز شریف کے چہرے پرکرب تھا۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک مضبوط ہونے کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فیصلوں کا اختیار نواز شریف اور مریم کے پاس ہی رہے گا۔

مقبول خبریں