افغان صوبے ہلمند میں کار بم دھماکا، 15 افراد ہلاک اور 50 زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 23 مارچ 2018
دھماکا صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں اسٹیڈیم کے نزدیک پارک کی گئی  کار میں ہوا،فوٹو:فائل

دھماکا صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں اسٹیڈیم کے نزدیک پارک کی گئی کار میں ہوا،فوٹو:فائل

کابل: افغانستان کے صوبے ہلمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں اسٹیڈیم کے نزدیک پارک کی گئی  کار میں ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لوگ اسٹیڈیم سے ریسلنگ میچ دیکھ کر واپس جارہے تھے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں دھماکا، 95 افراد جاں بحق اور 151 زخمی

واضح رہے کہ بدھ کے روز دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں 32 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔