پاکستان کی جیلوں میں 471 بھارتی انڈین جیلوں میں 357 پاکستانی قید

بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے پاکستانی قیدیوں کی تفصیل نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی جائیں گی


آصف محمود July 01, 2018
پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کی جیلوں میں قید پاکستانی اور بھارتی قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کیا ہے (فوٹو: فائل)

پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کی جیلوں میں قید پاکستانی اور بھارتی قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کیا ہے، پاکستان کی جیلوں میں 471 بھارتی جبکہ بھارتی جیلوں میں 357 پاکستانی قید ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی جیلوں میں قید 471 بھارتی قیدیوں میں سے 53 سویلین جبکہ 418 ماہی گیرہیں جو مختلف جیلوں میں قید ہیں جبکہ بھارت کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 357 بتائی گئی ہے جن میں 249 سویلین اور 108 ماہی گیر شامل ہیں۔ بھارت کی طرف سے پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کی گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت 21 مئی 2008ء میں ہوئے معاہدے کے تحت ہرسال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کے ساتھ قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے پاکستانی قیدیوں کی تفصیل نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی جائیں گی دونوں ممالک کی جیلوں میں درجنوں ایسے قیدی بھی ہیں جن کی شہریت کی شناخت نہیں ہوسکی اور وہ سزائیں مکمل ہونے کے باوجود جیلوں میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جیلوں میں سزائیں مکمل کرنے والے 58 پاکستانی قیدیوں کا انکشاف

واضح رہے کہ دونوں ممالک 70 سال سے زاٰئد عمر کے قیدیوں، خواتین، بچوں اور ذہنی معذور قیدیوں کی ایک دوسرے کی جیلوں سے رہائی بارے میں کوششوں میں لگے ہیں، پاکستان نے دو روز قبل دو بیماربھارتی قیدیوں کو خیرسگالی طورپر رہا کیا تھا۔

مقبول خبریں