فہرستوں میں کئی ووٹرز کا نام موجود نہیں تھا خالد مقبول صدیقی

انتخابات میں بہت بد انتظامی دیکھنے میں آئی، کنوینر ایم کیو ایم پاکستان


Staff Reporter July 26, 2018
مردم شماری میں مردوں کو گنا گیا، عورتوں کو نہیں، کوئٹہ حملے کی شدید مذمت۔ فوٹو : ایکسپریس

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عام انتخابات میں بہت بد انتظامی دیکھنے میں آئی،ہم نے الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا جب کہ لسٹوں میں ووٹرز کا نام موجود نہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے اپنے حلقہ این اے 255 الطاف حسین حالی اسکول ،عزیز آباد بلاک 8 میں ووٹ ڈالنے کے بعد کوئٹہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اظہار خیال کیا ، انھوں نے کوئٹہ مشرقی بائی پاس پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ بم دھماکا کا مقصد الیکشن کے عمل کو سبوتاژ کرنا اور پرامن انتخابی ماحول کو خراب کرنا ہے جبکہ کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن پرحملے میں ملوث عناصر ملک میں جمہوریت کا قیام نہیں چاہتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ،انھوں نے کہا کہ ہم نے عام انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا،الیکشن میں بہت بدانتظامی دیکھنے میں آئی ہے ،لسٹوں میں ووٹر کا نام موجود نہیں ہے۔ مردم شماری میں مردوں کو گنا گیا عورتوں کو نہیں ، متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ وائٹ پیپر پر اسٹامپ لگایا گیا ہے جبکہ گرین پیپر لپٹ کر دیا گیا کہ ایسے ہی ڈال دیں۔

خالد مقبول نے مزید کہا کہ ہم نے غریب بستیوں سے غریب نمائندے ، متوسط طبقے سے متوسط نمائندے امیدوار کھڑے کیے ہیں ، 50 فیصد نشستیں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی ہونگی ، ہمارا مقابلہ اپنے ہی ریکارڈ سے ہے۔

مقبول خبریں