برازیلین فٹبالر نیمار دوران میچ ڈچ ریفری سے الجھ پڑے

دوران میچ ریفری نے ایک موقع پر مجھ سے کچھ ایسا کہا جو تضحیک آمیز تھا، نیمار


Sports Desk November 08, 2018
دوران میچ ریفری نے ایک موقع پر مجھ سے کچھ ایسا کہا جو تضحیک آمیز تھا، نیمار۔ فوٹو: سوشل میڈیا

میچ کے دوران پیرس سینٹ جرمین کے برازیلین فٹبالر نیمار ریفری بورن کیوپرز سے الجھ پڑے۔

یوئیفا چیمپئنز لیگ میں نپولی کیخلاف 1-1 سے ڈرا ہونے والے میچ میں پیرس سینٹ جرمین کے برازیلین فٹبالر نیمار ریفری بورن کیوپرز سے الجھ پڑے۔ ڈچ ریفری کیوپرز نے میچ کے اختتامی مرحلے میں نیمار کو یلو کارڈ دکھایا تھا۔

نیمار نے کہا کہ دوران میچ ریفری نے ایک موقع پر مجھ سے کچھ ایسا کہا جو تضحیک آمیز تھا لیکن میں ان کے الفاظ دہرانا پسند نہیں کرتا، جو کچھ انھوں نے مجھ سے کہا اس پر انھیں بھی سزا ملنی چاہیے۔

مقبول خبریں