کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پیداوار ڈیڑھ کروڑ گانٹھوں تک بڑھانے کی ہدایت


Business Reporter December 28, 2018
 ایگریکلچر کمیٹی پیداوار کا تخمینہ فروری تا مارچ لگاتی ہے، پیداوار تخمینے سے ہمیشہ کم رہی ہے فوٹو: اے پی پی/فائل

وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ سال کپاس کی پیداوار1کروڑ50لاکھ گانٹھوں تک بڑھانے کی حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اس ضمن میں زرعی شعبے کے ماہرین، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان، وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم، نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر ایم ہاشم پوپلزئی ودیگر پرمشتمل اجلاس میں ویراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کاشت کاروں کو تصدیق شدہ بیج کی فراہمی یقینی بنائیں۔

ہر سال کپاس کی پیداوار کا تخمینہ لگانے کے لیے فیڈرل ایگریکلچر کمیٹی کا اجلاس فروری تا مارچ کے دوران ہوتا ہے جس میں کپاس کی پیداوار کا جائزہ لے کرپیداواری رقبے کا تعین کیا جاتا ہے اور ہر صوبے میں کپاس کی پیداوار کا تخمینہ لگایا جاتا ہے لیکن گذشتہ 4 سال سے تخمینہ سے کپاس کی پیداوار کم ہورہی ہے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تخمینہ لگانے والے غیرسنجیدہ ہیں۔ وزیراعظم کی کپاس کی پیداوار بڑھانے کی ہدایت کا اپٹما اور کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے خیرمقدم کیا ہے۔

مقبول خبریں