بلال شیخ کے قتل کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی

6 رکنی ٹیم میں میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، اسپیشل برانچ،سی آئی ڈی کے میجر اور ایس پی سطح کے افسران شامل ہوں گے


ویب ڈیسک July 15, 2013
تحقیقاتی ٹیم اپنی رپورٹ وزیراعلی سندھ کو پیش کرے گی۔ فوٹو: رائٹرز

ISLAMABAD: حکومت سندھ نےصدر آصف زرداری کے چیف سیکیورٹی آفیسر بلال شیخ کے قتل کے اسباب جاننے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

حکومت سندھ کےنوٹی فکیشں کے مطابق 6 رکنی ٹیم میں میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، اسپیشل برانچ،سی آئی ڈی کے میجر اور ایس پی سطح کے افسران شامل ہوں گے، ٹیم بلال شیخ کے قتل کے محرکات اور اسباب جاننےکی کوشش اور خودکش حملےکے حوالے سے تحقیقات کرے گی،تحقیقاتی ٹیم اپنی رپورٹ حکومت سندھ کو پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ بلال شیخ بلاول ہاؤس اور کراچی میں صدر آصف زرادری کے چیف سیکیورٹی آفیسر تھے اور وہ 11 جولائی کو گرو مندر میں ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں