کے کے ایف کی گاڑیوں کے ٹرانسفر پر پابندی کی سفارش           

ایف آئی اے نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو خط لکھ کر سفارش کی


ویب ڈیسک January 16, 2019
ایف آئی اے نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو خط لکھ کر سفارش کی

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے کے کے ایف کی گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فوری پابندی لگائے جانے کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے کے کے ایف سے منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو خط لکھ دیا جس میں کے کے ایف کی گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فوری پابندی لگائے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پابندی لگائے جانے کی سفارش کے کے ایف کی گاڑیوں کی غیر قانونی منتقلیوں پر کی گئی، کے کے ایف کی گاڑیاں عہدیداران نے اپنے رشتے داروں کے نام پر منتقل کیں جب کہ کے کے ایف کے فنڈزمیں بھی عہدیداروں نے غبن کیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کے کے ایف کے اکاؤنٹس سے پیسے عہدیداران نے رشتے داروں کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے اور منتقل کیے گئے پیسوں کے سیونگ سرٹیفیکیٹس بھی بنوائے گئے۔

مقبول خبریں

رائے

بساط

Sep 03, 2025 01:15 AM |