بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن

ریسکیو ٹیم نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 42 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔


Staff Reporter February 23, 2019
ریسکیو ٹیم نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 42 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ فوٹو: فائل

پاک بحریہ نے بلوچستان میں سیلابی صورت حال کے دوران آپریشن کرتے ہوئے لوگوں کی جان بچانے کے لیے انھیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

پاک بحریہ نے بلوچستان کے علاقے اتھل میں سیلابی صورت حال کے دوران آپریشن کرتے ہوئے برساتی نالوں میں پھنسے لوگوں کی جان بچانے کے لیے انھیں محفوظ مقامات پر منتقل کیاجن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی درخواست پر پاک بحریہ نے ضروری آلات سے لیس ریسکیو ٹیموں کو کشتیوں کے ہمراہ جائے حادثہ کی طرف فوراً روانہ کیا۔ ریسکیو ٹیم نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 42 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

 

مقبول خبریں