بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے تحت نادار مریضوں کے علاج معالجے پر عملدرآمد شروع

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 23 مارچ 2019
بلوچستان حکومت نے 3 ارب 70 کروڑ روپے کے بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کا اجرا کیا تھا فوٹو: فائل

بلوچستان حکومت نے 3 ارب 70 کروڑ روپے کے بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کا اجرا کیا تھا فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے تحت صوبے کے نادار مریضوں کے علاج کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے کچھ عرصہ قبل 3 ارب 70 کروڑ روپے کے بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کا اجرا کیا تھا جس کے تحت بلوچستان بھر سے ایسے مریضوں کا سرکاری سطح پر علاج کرانے کا فیصلہ کیا گیاتھا جو موذی اور جان لیوا امراض میں مبتلا ہیں مگر غریب و معاشی مسائل کی وجہ سے وہ علاج و معالجے کرانے کی اسطاعت نہیں رکھتے ایسے مریضوں سے درخواستیں طلب کی گئی۔

بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے تحت صوبے بھر سے جمع ہونے والی درخواستوں پر عملدر آمد شروع ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں شدید موذی امراض میں مبتلا 50 درخواست گزاروں کا سرکاری خرچ پر علاج کروایا جائے گا۔ جس میں سے زیادہ تعداد کینسر کے مریضوں کی ہے۔ کوئٹہ کے 3 اور کراچی کے 8 اسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے لئے 3ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، علاج معالجے پر صرف ہونے والی رقم بذریعہ نیشنل بینک پاکستان اور سوشل ویلفیئر کے ذریعے متعلقہ اسپتالوں میں منتقل کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔