- بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز سے جھڑپ میں 29 ماؤ نواز باغی ہلاک
- سعودی وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ آرمی چیف سے اہم ملاقات
- الشفا اسپتال سے بڑی اجتماعی قبر دریافت، شمالی غزہ سے مزید 20 لاشیں برآمد
- نیوزی لینڈ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی کمی ضرور محسوس ہوگی، مارک چیمپمین
- بلوچستان میں شدید بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
- نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بابر اعظم کو آرام کا موقع دے سکتے ہیں، ہیڈکوچ قومی ٹیم
- مشتاق احمد بنگلہ دیش کے اسپن بولنگ کوچ مقرر
- متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج، ریڈ الرٹ جاری
- ملت ایکسپریس میں تشدد کیس، جاں بحق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آگئی
- حکومت نے پٹرول مہنگا کرنے کی وجوہات بتادیں
- پی ٹی آئی نے فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
- آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کی پیش گوئی کردی
- محمد عامر نے 4 برس بعد قومی ٹیم کی جرسی پہن لی
- ایلون مسک کا ٹیسلا کے 10 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے اضافہ
- حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی
- عید الاضحی کب ہوگی، مصر کے ماہرینِ فلکیات نے بتادیا
- پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ شروع، الیکشن کمیشن اور اسکروٹنی کمیٹی تحلیل
- شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار خاتون کا بھارت جانے سے انکار، تحفط فراہم کرنے کا مطالبہ
- کراچی: آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی، نان اور ڈبل روٹی کی قیمت کم نہ ہوسکی
شمعون عباسی نے فلم ’’ دُرج ‘‘ پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کی وجہ بتا دی
کراچی: معروف اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نے اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’ دُرج ‘ پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
شمعون عباسی نے ایک انٹرویو میں فلم ’دُرج‘ پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کی وجہ پاکستانی ڈسٹری بیوٹر کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ میں پاکستان میں فلم ڈسٹری بیوٹرز کو چیلنج کرنا چاہتا ہوں،کیوں کہ وہ صرف ان فلموں کی قدر کرتے ہیں جو کمرشل ہوں اور انہیں کما کردے، لیکن وہ کوئی بھی روایتی سوچ سے ہٹ کر فلموں کی قدر اور تائید نہیں کرتے۔
شمعون عباسی نے کہا کہ ہمارے ڈسٹری بیوٹرز نے جو لگا بندھا معیار بنا رکھا ہے میں اس روایت کو اپنی فلم ’ دُرج‘ کو دنیا بھر میں ریلیز کرکے توڑنا چاہتا ہوں، در حقیقت میں ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف نہیں ہوں لیکن جو قدم میں اُٹھا رہا ہوں وہ صرف ان ڈسٹری بیوٹرز کو چیلنج کرنا ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں یہ قدم اس لئے اُٹھا رہا ہوں کہ تاکہ نئے آنے والے فلم ساز اس روائتی سوچ سے باہر آکر کچھ منفرد فلمیں بنا سکیں۔
شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ ایک بار فلم ریلیز ہو گئی اور دنیا بھر سے حوصلہ افزائی ملی تو مختلف جامعات کے طالب علموں کے لئے مفت اسکریننگ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ تھرل سے بھرپور فلم ’دُرج‘ پاکستان میں رونما ہونے والے ایک واقعہ پر مبنی ہے جس میں لوگ مردہ انسانوں کو کھاتے ہیں، اس فلم میں شمعون عباسی آدم خور کے مرکزی کردار کے ساتھ ساتھ مصنف اور ہدایت کار کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں، فلم پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں رواں سال 11 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔