قومی بچت اسکیموں کی نئی شرح منافع کا اطلاق ہوگیا

شرح سود میں کمی کے باعث بچت اسکیموں پر منافع کی شرح بھی گھٹائی گئی


Khususi Reporter August 28, 2012
شرح سود میں کمی کے باعث بچت اسکیموں پر منافع کی شرح بھی گھٹائی گئی۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)کی طرف سے شرح سود میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ قومی بچت نے بھی قومی بچت کی اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کردی ہے، قومی بچت اسکمیوں کی نئی شرح منافع کا اطلاق پیر سے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ قومی بچت گزشتہ 5 سال سے بچت اسکیموں کی مد میں حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اہداف حاصل کررہا ہے اور اب محکمہ قومی بچت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے شرح سود میں کمی کے باعث بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کی ہے،

محکمہ قومی بچت کے اعلان کردہ نئے ریٹس کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح کم کر کے 10.80 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح کم کرکے 11.04 فیصد، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح کم کرکے11.50 فیصد، پنشنر بینیفٹس اکائونٹ پر منافع کی شرح13.50 فیصد، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح13.50فیصد جبکہ سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح7.40 فیصد کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں