سیہون کے تمام ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں ہزار خان بجارانی

سندھ بھائی چارے کی دھرتی ہے، کراچی میں امن کیلیے کوشاں ہیں، اجلاس کی صدارت و گفتگو


Nama Nigar September 06, 2013
ترقیاتی کاموں میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، صوبائی وزیر۔ فوٹو؛ فائل

صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروس سندھ میر ہزار خان بجارانی نے سیہون کا دورہ کیا، درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور جاری تعمیراتی و توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا ۔

ان کے ہمراہ سیکریٹری ورکس اینڈ سروس قاضی شاہد پرویز، قاضی فاروق، شفیق احمد، جنسار علی شاہ و دیگر حکام بھی تھے۔ صوبائی وزیر نے درگاہ کے معائنے کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں جبکہ مٹیریل بھی معیاری ہو،غفلت برتنے والے عملداروںکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ بعد ازاں میر ہزار خان بجارانی نے تعلقہ اسپتال سیہون کے احاطے میں نئے تعمیر شدہ سید عبداللہ شاہ میموریل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس اور ٹراما سینٹر کا معائنہ کیا اور افسران کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔



صوبائی وزیر نے افسران پر زور دیا کہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں زائرین کے لیے ہرممکن سہولتیں مہیا کی جائیں۔ انہوں نے سیہون شہرمیںموجود سرکاری عمارتوں پر قبضے کا بھی سختی سے نوٹسلیا اور اسسٹنٹ کمشنرکو قبضہ فوری طور پر ختم کروا نے کی ہدایت کی ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت قلندر لعل شہباز عظیم صوفی بزرگ ہیں اور سندھ دھرتی صدیوں سے امن اور بھائی چارے کا گہوارہ رہی ہے۔

مقبول خبریں