کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ڈیوس کپٹائی کیلیے پاکستان جائے گی بھارتی آفیشل

ہم ٹیم منتخب کرچکے، ہمیں واحد تشویش پلیئرز کی سیکیورٹی پر ہے، چیٹرجی


Sports Desk August 07, 2019
ہم ٹیم منتخب کرچکے، ہمیں واحد تشویش پلیئرز کی سیکیورٹی پر ہے، چیٹرجی۔ فوٹو: فائل

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ہیرونموئے چیٹرجی نے واضح کیاکہ دونوں ممالک میں کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ڈیوس کپ ٹائی کیلیے پاکستان جائے گی۔

اے آئی ٹی اے کے سیکریٹری جنرل ہیرونموئے چیٹرجی نے کہاکہ ہمارے پلان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ٹائی اپنے وقت پر ہوگی، ہم ٹیم منتخب کرچکے، ہمیں واحد تشویش پلیئرز کی سیکیورٹی پر ہے، اس حوالے سے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے قواعد پر عمل کرنا میزبان ملک کی ذمہ داری ہوگی۔

یاد رہے کہ مقابلہ اسلام آباد میں 14 اور 15 ستمبر کو شیڈول ہے۔

مقبول خبریں