آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں افغانستان میں قیام امن، مفاہمتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 09, 2019
افغانی سفیر نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلیے آرمی چیف کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں افغانستان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغانستان میں قیام امن، مفاہمتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

پاکستان میں متعین افغانی سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور استحکام لانے کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مقبول خبریں