حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے شادی کی تصدیق کردی

حمزہ علی عباسی 25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے


ویب ڈیسک August 21, 2019
گردش کرنے والی خبروں کے مطابق حمزہ علی عباسی 25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے فوٹوفائل

اداکارومیزبان حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور سے شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تصدیق کردی۔

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کی شادی کے چرچے ابھی تھمے نہیں تھے کہ پاکستان کے پُرکشش اور وجیہہ اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی شادی کی خبروں نے ہلچل مچادی ہے۔

سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی شادی کے کارڈ کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق اداکار حمزہ اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ دونوں کا ولیمہ 26 تاریخ کوہوگا۔



اداکار کے فیملی ذرائع کے مطابق حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی تقریب سادگی سے منعقد ہوگی، نکاح اور ولیمے میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو ہی مدعو کیا جائےگا، جب کہ اگست میں نکاح کے بعد دونوں خاندان بڑی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ اداکار کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ شادی سے متعلق معلومات میڈیا پر نہیں لانا چاہتے۔



واضح رہے کہ اداکارہ نیمل خاور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ''ورنہ'' میں نظر آئی تھیں جب کہ ان دنوں وہ ڈراما سیریل ''انا'' میں ازا کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔



اس کے علاوہ نیمل مصور بھی ہیں۔ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی آرٹ ایگزیبیشن میں لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

مقبول خبریں