امام الحق کی سرفراز پر تنقید، پی سی بی نے ڈسپلن کا شکنجہ سخت کردیا

عباس رضا  بدھ 18 ستمبر 2019
کھلاڑی اپنی یا مخالف ٹیم کی حکمت عملی پر منفی تنقید سے گریز کریں خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے گی، پی سی بی ۔ فوٹو : فائل

کھلاڑی اپنی یا مخالف ٹیم کی حکمت عملی پر منفی تنقید سے گریز کریں خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے گی، پی سی بی ۔ فوٹو : فائل

پی سی بی نے امام الحق کی جانب سے کراچی میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد کی حکمت عملی پر تنقید کے بعد ڈسپلن کے حوالے سے سخت رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کیے جانے والے خط میں ریفریز کو کہا گیا ہے کہ قائداعظم ٹرافی میں دوسرے راؤنڈ کے میچ شروع ہونے سے قبل مینیجرز کے ساتھ میٹنگ میں یہ پیغام پہنچائیں کہ آئندہ کسی بھی میچ سے پہلے یا بعد میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں کوئی کھلاڑی اپنی یا مخالف ٹیم کی حکمت عملی پر منفی تنقید سے گریز کرے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

ٰیہ بھی پڑھیں :امام الحق کا سرفراز احمد پر منفی حربوں کا الزام

واضح رہے قائداعظم ٹرافی میں امام الحق نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی انتہائی سست رفتار اننگز کا الزام مخالف ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر لگا دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔