علی فضل بوبی جاسوس میں ودیا بالن کے ہیرو بنیں گے

دیا مرزا نے 2009کی مشہور کامیڈی فلم ’’3 ایڈیٹس‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے علی فضل کو منتخب کرلیا


Showbiz Desk November 11, 2013
فلسماز دیا مرزا نے علی ظفر کے بطور ہیرو انتخاب کی تصدیق کردی۔ فوٹو: فائل

دیا مرزا کی فلم بوبی جاسوس جس مین ودیا بالن جاسوس حسینہ کا کردار اداکررہی ہیں کے لیے کافی دنوں سے ہیرو فائنل نہیں ہورہا تھا۔

اب اطلاعات ہیں کہ دیا مرزا نے 2009کی مشہور کامیڈی فلم ''3 ایڈیٹس'' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے علی فضل کو منتخب کرلیا ہے اور وہ اس فلم میں ودیا بالن کے ساتھ ہیرو کا کردار ادا کریں گے ۔فلسماز دیا مرزا نے علی ظفر کے بطور ہیرو انتخاب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی ظفر ایک بہترین اداکار ہے اوروہ اس فلم میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار دوسروں کی نسبت بہتر طریقے سے کریگا ۔

مقبول خبریں