فنکار ’’فن‘‘ سے زیادہ ’’کار‘‘ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں طلال فرحت

فن ابھی زندہ ہے، پرانا معیار واپس لانے کیلیے نوجوان نسل کو آگے آنا ہوگا: طلال فرحت


Showbiz Reporter November 23, 2013
فن ابھی زندہ ہے، پرانا معیار واپس لانے کیلیے نوجوان نسل کو آگے آنا ہوگا: طلال فرحت۔ فوٹو: فائل

آج کے دور کے فنکار ''فن'' سے زیادہ ''کار'' کے پیچھے بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ہمارا فن گلیوں میں گم ہو گیا ہے،ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس ''فن'' کو ڈھونڈنے کے لیے کوئی آسمان سے نہیں آئے گا اس کے لیے ہمیں خود باہر نکلنا پڑے گا اور فن کو دوبارہ اسی مقام پر لانے کی کوشش کی جائے گی جومعیار پاکستان بنتے وقت تھا، ان باتوں کا اظہار ''فٹ پاتھ کی دھول'' کے اسکرپٹ رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت نے نجی تقریب میں کیا۔



طلال فرحت کاکہناتھاکہ ہمارا فن ابھی بھی زندہ ہے مگر اس فن کو کچھ ایسے لوگوں نے خراب کر دیا ہے جن کو فن کے نام کی الف ب نہیں معلوم، لہذا ہماری نئی جنریشن کو آگے بڑھنا ہے اور اسے اس کا وہ مقام وہ معیار واپس لانے میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کا کہناتھاکہ اسکرپٹ،آرٹسٹ اور ڈائریکشن پر تھوڑی توجہ دی جائے تو ایک اچھی پروڈکٹ نکالی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں