قائد آباد سے لاپتا کمسن بچی بازیاب ملزمان باپ بیٹا گرفتار

گلشن بونیر کے رہائشی شمس الحق کی 5 سالہ بیٹی زینب 30 ستمبر کو گھر کے باہر سے لاپتا ہوگئی تھی


Staff Reporter October 04, 2020
گلشن بونیر کے رہائشی شمس الحق کی 5 سالہ بیٹی زینب 30 ستمبر کو گھر کے باہر سے لاپتا ہوگئی تھی (فوٹو: ایکسپریس)

قائد آباد پولیس نے گلشن بونیر میں آپریشن کے دوران باپ بیٹے کو گرفتار کرکے چار روز سے لاپتا 5 سالہ کم سن بچی کو بازیاب کرالیا۔

قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر کے رہائشی شمس الحق کی 5 سالہ بیٹی زینب 30 ستمبر کو گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزمان اسے اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کردی تھی۔

اتوار کے روز پولیس نے گلشن بونیر کا سرچ آپریشن کرکے گھر گھر تلاش لی اس دوران ایک گھر سے زینب کو بازیاب کرکے محمد رضا اور اس کے بیٹے محمد طاہر کو گرفتار کرلیا۔

یہ پڑھیں: قائد آباد سے پانچ سالہ زینب لاپتا ہوگئی

پولیس کے مطابق چار دن کے دوران ملزمان نے بازیاب بچی کے گھر والوں سے کسی بھی قسم کا تاوان نہیں مانگا۔ شبہ ہے ملزمان نے ذاتی رنجش کی بنا پر بچی کو اغوا کیا۔ اس سلسلے میں پولیس پیر کو ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کرے گی بعدازاں تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

مقبول خبریں