کچھ نہیں پتا اسکول دوبارہ کب بند ہوجائیں گے سعید غنی

تمام شعبوں کےمقابلے میں اسکولوں میں سب سے زیادہ ایس او پیز پر عمل کیا جارہاہے، سعید غنی


ویب ڈیسک October 29, 2020
ٹبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر بھی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں، وزیر تعلیم سندھ فوٹو: فائل

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے اس لئے کچھ نہیں پتا اسکول دوبارہ کب بند ہوجائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غںی نے کہا کہ تمام شعبوں کےمقابلے میں اسکولوں میں سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جارہاہے، کورونا وبا کے دوران کوویڈ میں سب سے زیادہ نقصان تعلیم کے حوالے سے ہوا، اسکول بند رہے، کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے، ہمیں نہیں پتا کہ دوبارہ اسکول کب بند کرنے پڑ جائیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر بھی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں، سندھ میں 40 ہزار اسکول ہیں، ہمیں کسی این جی او کے رحم و کرم پر نہیں رہنا چاہیے، ہمیں یہ سہولتیں دیگر سرکاری اسکولوں میں بھی فراہم کرنی ہیں، یہ 100 فیصد ممکن نہیں ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ 50 فیصد اسکولوں میں بھی اگر یہ سہولت دے دیں تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

مقبول خبریں