ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیئے.بابر اعوان

ویب ڈیسک  جمعرات 29 اکتوبر 2020
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ماہر نفسیات نے ذہنی حوالے سے صحت مند قرار دیا ہے، وزارت خارجہ۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ماہر نفسیات نے ذہنی حوالے سے صحت مند قرار دیا ہے، وزارت خارجہ۔

 اسلام آباد: مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، وزارت خارجہ کی جانب سے امریکی جیل میں اسیر پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرایا گیا، جس میں بتایا گیا کہ کورونا کے باعث عافیہ صدیقی سے ہمارے کونسل جنرل کی ملاقاتیں رک گئی ہیں، تاہم  عافیہ صدیقی سے 24 ستمبر کو قونصل جنرل ہوسٹن کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا۔

جواب میں بتایا کہ 24 ستمبر کو ڈاکٹر عافیہ قونصلر جنرل سے ملاقات میں بات چیت کےدوران چوکنا تھیں، اس دوران عافیہ نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، جب کہ انہوں نے بتایا کہ ماہر نفسیات نے ان کا حال میں ہی معائنہ کیا تھا، اور ان کو ماہر نفسیات نے ذہنی حوالے سے صحت مند قرار دیا۔

مشیر پارلیمانی امور بیرسٹر بابر اعوان نے بتایا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔