سندھ میں 7 ہزار فوڈ بیگز تقسیم کیے جائیں گے، سعودی سفیر

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 13 نومبر 2020
پاکستان کی سلامتی، استحکام کے لیے دعاگو ہیں، اسلام آباد میں تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی سلامتی، استحکام کے لیے دعاگو ہیں، اسلام آباد میں تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سعودی سفیر نواف السعید المالکی نے کہا کہ سعودی فرمانروا کی جانب سے سندھ میں 7 ہزار بیگز تقسیم کیے جائیں گے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے 7000 فوڈ پیکیج کی تقسیم شروع کی جا رہی ہے جس سے پاکستان میں تقریباً 50 ہزار مستحق افراد مستفید ہوں گے، اس فوڈ پیکیج میں تمام ضروری اشیائے خورونوش شامل ہیں۔

اسلام آباد میں فوڈ پیکیج تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف السعید المالکی نے کہا کہ سعودی فرمانروا کی جانب سے سندھ میں 7 ہزار بیگز تقسیم کیے جائیں گے، پاکستان سعودی حکومت اور لوگوں کے لیے بہت عزیز ہے،جب سے پاکستان بنا ہے سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا خیال رکھا۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا سردیوں کے موسم کے لیے بھی مستحق افراد کے لیے تقریب کا اہتمام کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔