آزاد کشمیر میں ن لیگ کو بڑا دھچکا سردارسکندر نے پارٹی چھوڑ دی

مرکزی نائب صدرسردارسکندرحیات کا مسلم کانفرنس میں شمولیت کااعلان


ویب ڈیسک February 12, 2021
مرکزی نائب صدرسردارسکندرحیات کا مسلم کانفرنس میں شمولیت کااعلان

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سردارسکندرحیات نے جماعت چھوڑنے اور مسلم کانفرنس میں شمولیت کااعلان کردیا اور انہیں مسلم کانفرنس کا سپریم ہیڈ بنا دیا گیا۔

سردارسکندر حیات اورمسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سردار عتیق احمد خان کی سالار ہاوٴس کوٹلی میں اہم ملاقات ہوئی۔ سردارسکندرحیات نے عتیق احمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ریاستی جماعت مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کردیا تاہم ان کے بیٹے سردارفاروق سکندرنے ن لیگ کوچھوڑنے سے انکارکردیا۔

دونوں سابق وزرائے اعظم نے ریاستی جماعت کو دوبارہ بحال کرنے کا متفقہ فیصلہ کرلیا۔ سردارعتیق نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اس اتحاد کی اشد ضرورت تھی۔

سردار سکندر حیات نے کہا کہ سردارعتیق احمد میرا عزیز ہے، غلطیاں دونوں طرف سے ہوئیں، سردارعبدالقیوم خان کی نمازجنازہ میں علالت کے باعث شرکت نہ کر سکا مجھے دکھ ہے، مسلم کانفرنس کو پایہ تکمیل تک میں نے پہنچایا، سردار عتیق احمد خان کے والد نے مجھے سیاست سیکھائی، مسلم کانفرنس کی سرپرستی کرنے کے لیے تیار ہوں، تجربے نے ثابت کیا مسلم کانفرنس ہی اصل جماعت ہے، عوام اور کارکنوں سے جماعت میں شامل ہونے کی اپیل ہے۔

مقبول خبریں